ابنا: رامین مہمان پرست نے آج ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ، کہ جس میں ملکی اور غیر ملکی نامہ نگار موجود تھے، مزید کہا کہ گروپ پانچ جمع ایک ممالک جس قدر زیادہ سنجیدگی کے ساتھ مذاکرات میں شریک ہوں گے اور ایران کے مسلمہ حقوق کو تسلیم کریں گے اسی قدر ماسکو اجلاس کی کامیابی کے امکانات زیادہ ہوجائیں گے۔
رامین مہمان پرست نے آئندہ بدھ کے دن انجام پانے والے روسی وزیر خارجہ سرگئي لاوروف کے دورۂ تہران کےبارے میں بھی کہا کہ ایران اور روس ایک دوسرے کے ساتھ وسیع پیمانے پر تعاون کررہے ہیں اور سرگئي لاوروف کے دورۂ تہران کے موقع پر باہمی تعاون اور شام کے مسئلے سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلۂ خیالات کیا جاۓ گا۔
رامین مہمان پرست نے امریکہ کی جانب سے شام سے متعلق بین الاقوامی اجلاس میں ایران کی شرکت کی مخالفت کۓ جانے کے بارے میں بھی کہا کہ شام کے بحران کے حل کے سلسلے میں روس نے جو تجویز پیش کی ہے اس کے مطابق تمام ممالک کو اپنی اپنی پوری کوشش کرنی چاہۓ کہ یہ مسئلہ بطریق احسن حل ہوسکے۔
رامین مہمان پرست نے شام پر فضائي حملے سے متعلق برطانوی وزیر خارجہ کے بیانات کی مذمت کی اور کہا کہ شام کا بحران فوجی طریقے سے حل نہیں کیا جاسکتا ہے اور دوسرے ممالک کی مداخلت خطے میں بدامنی کا سبب بنے گی۔
رامین مہمان پرست نے خطے میں یورپی ممالک کی مہم جوئي کے بارے میں خبردار کرتے ہوۓ کہا کہ یورپ والوں کو تدبر سے کام لینا چاہۓ اور ایسے ہر فیصلے سے گریز کرنا چاہۓ جو خطے میں بحران پیدا کرنے پر منتج ہوتا ہو۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے سعودی عرب میں بعض ایرانی شہریوں کو سزاۓ موت کا فیصلہ سنائے جانے پر افسوس کا اظہار کیا اور سعودی عرب کو عالمی کنونشنوں اور اپنے شہریوں سے ملاقات پر مبنی ایرانی قونصلیٹ کے حق کا احترام کرنا چاہۓ۔ مہمان پرست نے مزید کہاکہ ایرانی شہریوں کو سزاۓ موت دینے کے سعودی عرب کے لۓ منفی سیاسی اور قانونی نتائج برآمد ہوں گے اور ایران عالمی کنونشنوں کے ذریعے یہ مسئلہ اٹھاۓ گا۔....... /169